بابر اعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران سرانجام دیا، جب انہوں نے اپنی اننگز کا نواں رن مکمل کرتے ہی انڈیا کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
روہت شرما نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 4231 رنز بنائے تھے، جب کہ بابر کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے۔
📝 4234* runs and counting! Babar Azam is now leading run scorer in T20Is 💫#GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CuEOjUhF2u
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2025
اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ 130 میچوں کے بعد سرانجام دیا۔
خیال رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے تھے، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی ناکامی کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔







