ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بنگلہ دیش انڈیا پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ ڈوبئی میں ہونے والے فائنل سے قبل تمام ٹیموں کے کوالیفیکیشن کے امکانات باقی ہیں۔
خبر رساں نشریاتی ادارے الجزیرہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنے پہلے سپر فور میچ میں سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ 0.121 ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر بنگلہ دیش اپنے اگلے میچ میں انڈیا کو ہرا دیتا ہے تو فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر لے گا۔ تاہم اگر وہ انڈیا سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کے طور کھیلنا پڑے گا جس کی فاتح ٹیم فائنل میں انڈیا سے مقابلہ کرے گی۔
مزید براں انڈیا ٹورنامنٹ میں اب تک غیر شکست یافتہ ٹیم ہے اور سپر فور کی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ ان کا نیٹ رن ریٹ 0.689 ہے۔ اگر انڈیا بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو وہ براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی اور بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح کا انتظار کرے گی۔
پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ 0.226 ہے جس کی بدولت وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے لیے فائنل کا راستہ اس بات پر منحصر ہے کہ انڈیا بنگلہ دیش کو ہرا دے پھر پاکستان خود بھی بنگلہ دیش کو ہار کر فائنل میں انڈیا سے مقابلہ کرے گا۔

مزید یہ کہ سری لنکا کی صورت حال نازک ہے۔ انہیں فائنل کے لیے دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔ سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے انڈیا اور پاکستان دونوں کو ہرانا ہوگا۔
ایسا ہونے کی صورت میں انڈیا پاکستان اور سری لنکا کے دو دو پوائنٹس ہو جائیں گے۔ پھر سری لنکا کو اپنے آخر سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کو بہت بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا تاکہ وہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے۔ اگر انڈیا بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو سری لنکا کے لیے فائنل کا راستہ ختم ہو جائے گا۔
واضع رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے تمام ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں اور آنے والے میچوں کے نتائج پر منحصر ہوگا کہ کون سی ٹیم 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں پہنچے گی۔







