ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ بی کے سپر فور مرحلےکے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دسن شناکا نے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں تین چوکے اور چھ چھکے شامل تھے، کپتان چرتھ اسالنکا نے 21 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر پتھم نسانکا 22 رنز بنا کر تسکین احمد کا نشانہ بنے، کوشل مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوریا کمار اگلے میچ میں پاکستان ٹیم سے مصافحے کے سوال پر گول مول جواب دے گئے

بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان لٹن داس نے 23 اور شمیم حسن نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سری لنکا کی جانب وے ونندواور ہسارنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے لیے گروپ اے سے پاکستان اور انڈیا جب کہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے۔