یہ واقعہ گزشتہ گروپ میچ اور ستمبر میں ہونے والے فائنل سمیت ایونٹ کے دیگر میچوں کی طرح سامنے آیا، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارت کے سوریا کمار یادیو کے درمیان بھی ہاتھ نہیں ملایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے انڈیا کا بدلہ چکا دیا، انڈر19 ایشیا کپ میں بدترین شکست دے دی

نومبر میں رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے میچ میں بھی کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا، البتہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈیا کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔