تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر سراواک میں جاری تیسری ایشین ڈبل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان اور سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے میزبان ملائیشیا کو 25 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دی۔
پاکستانی جوڑی نے ہمیشن راج چندرن اور جوا چم چوہا پر مشتمل ملائیشین ٹیم کے خلاف پہلا گیم 8-11 سے جیتا، جب کہ دوسرے گیم میں بھی 5-11 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس ایشین ڈبل اسکواش چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا، جب کہ اب قومی ٹیم کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہیں۔
PAKISTAN INTO THE FINAL OF 3RD ASIAN DOUBLES SQUASH CHAMPIONSHIPS 2026
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) June 20, 2026
Pakistan Team Noor Zaman & Nasir Iqbal are into the Finals of the 3rd Asian Doubles Squash Championships 2026.
Semifinal Result:
Noor Zaman & Nasir Iqbal bt Ameeshenraj Chandaran & Joachim Chuah (Malaysia)… pic.twitter.com/eCVwofi4GR
دوسری جانب سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد حمزہ خان اور انٹرنیشنل کھلاڑی محمد عاصم خان پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے سنگاپور کو صرف 13 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکریٹری ایئر کموڈور (ر) عامر نواز ٹیم مینیجر جبکہ سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔






