بحرین میں جاری گیمز کے والی بال فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔
ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم ایران کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
3rd Asian Youth Games – Boys’ Volleyball Final Standings:
— Volleytrails (@volleytrails) October 29, 2025
🥇 🇮🇷 Iran
🥈 🇵🇰 Pakistan
🥉 🇹🇭 Thailand
4️⃣ 🇮🇩 Indonesia
5️⃣ 🇺🇿 Uzbekistan
6️⃣ 🇲🇳 Mongolia
7️⃣ 🇸🇦 Saudi Arabia
8️⃣ 🇨🇳 China
9️⃣ 🇹🇼 Chinese Taipei
🔟 🇧🇭 Bahrain
11️⃣ 🇶🇦 Qatar#AsianYouthGames2025 #Volleyball #AYG2025 pic.twitter.com/oq2HKi1VjG
ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی حاصل کی، جب کہ تیسرا سیٹ بھی اسی اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو تین -ایک سے شکست دی تھی، جب کہ ایران نے تھائی لینڈ کو تین -صفر سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
پاکستان نے اس سے قبل کبڈی میں برانز میڈل جیتا تھا۔ ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 35 ویں سے 29 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔
31 اکتوبر تک جاری رہنے والے گیمز میں چین 106 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، جن میں 50 گولڈ، 38 سلور اور 18 برانز میڈلز شامل ہیں۔
ازبکستان دوسرےاور قازقستان تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ انڈیاچھٹی پوزیشن سے 11ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔







