بحرین کے عیسیٰ اسپورٹس ہال میں کھیلا گیا سیمی فائنل ایک گھنٹہ 34 منٹ تک جاری رہا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

میچ کا پہلا سیٹ انڈونیشیا نے 22-25 سے اپنے نام کیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 25-13، 25-19 اور 26-24 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان یوتھ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 29 اکتوبرکو ایران سے ہوگا، جہاں قومی ٹیم گولڈ میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اُترے گی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ قومی نوجوان ٹیم فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتے گی۔