بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد تک گر گئی، جس کے بعد لیگ کی مجموعی مالیت 12 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینز کی ویلیو میں 9 فیصد کمی کے بعد فرنچائز کی مالیت 108 ملین ڈالر رہ گئی۔ اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز میں 24 فیصد، سن رائزرز حیدرآباد میں 34 فیصد جبکہ راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں ریکارڈ 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
کرکٹرز کمی کی ایک بڑی وجہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستبرداری کو قرار دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار فاف ڈو پلیسی، انگلینڈ کے معین علی اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی رواں سیزن میں آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ فاف ڈو پلیسی اور معین علی اس بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔







