مردوں کی کیٹیگری میں انڈیاکے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ خواتین کی فہرست میں انڈیا کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرہ امین نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں، جنہوں نے تین میچوں میں 293 رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔۔