آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کرکٹ کینیڈا کی جانب سے ممبرشپ قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے معطلی کا اعلان کیا۔
🚨 Following the ICC Board Meeting in Ahmedabad, Cricket Canada has been suspended from its ICC membership with immediate effect due to "serious breaches of its membership obligations"
— Cricbuzz (@cricbuzz) June 1, 2026
Canadian national representative teams will be eligible, however, to participate in ICC events… pic.twitter.com/BumsfzkIut
گزشتہ ماہ آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ منجمد کرتے ہوئے ادارے کو معاملات درست کرنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی تھی۔
اس موقع پر آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا تھا کہ کرکٹ کینیڈا میں مؤثر گورننس کا نظام موجود نہیں اور ادارے نے اپنی مالیاتی رپورٹس (فنانشل اسٹیٹمنٹس) بھی جمع نہیں کرائیں۔






