ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے والے دوسرے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی تھے۔
Abrar Ahmed has soared to his career-best ICC Bowling Ranking, jumping 11 places to secure the 9th position! The Magician continues to rise! ✨#Cricket | #Pakistan | #AbrarAhmed | #ICCRanking | #Rawalpindi pic.twitter.com/jynoKKvbV0
— Khel Shel (@khelshel) November 19, 2025
پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ 10 باؤلرز میں جگہ بنائی اور وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر آ گئے۔
سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں بھی ایک درجے کی ترقی ہوئی ہے اور وہ اب چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔






