تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں کیا گیا، ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے۔ پاکستان اور انڈیا 15 فروری کو مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں میچز کولمبو منتقل ہوجائیں گے۔