بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ہیری بروک پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور جو روٹ دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
Back to the 🔝
— ICC (@ICC) June 10, 2026
Harry Brook ascends to the top of the ICC Men’s Test Batting Rankings ⛰️
More 👉 https://t.co/23sRBOXo2L pic.twitter.com/p4rhTOQfuk
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما ساتویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے کپتان شُبمن گِل دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں اور سری لنکا کے دنیش چندیمل بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ اور پاکستان کے نعمان علی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا آٹھویں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ نویں نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے گس ایٹکنسن سات درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔







