پی ایس ایل کے لندن روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پی ایس ایل میچز کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی کے مطابق شہر میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت بھی موجود ہے، جو ایونٹ کے انعقاد کو مزید سہل بنائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نہ صرف پی ایس ایل بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی میچز بھی آزاد کشمیر میں کرانے کی خواہش رکھتا ہے۔
جنت نظیر وادیِ آزاد جموں وکشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 9, 2025
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن
پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات… pic.twitter.com/6bO2nXDtnl
پی سی بی حکام کے مطابق اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور انفراسٹرکچر سے متعلق کام جلد شروع ہوگا، جس کے مکمل ہونے کے بعد شیڈول اور میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ اعلان آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں ٹورزم، معاشی سرگرمیوں اور بین الاقوامی کرکٹ کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔






