تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، جس کے سلسلے میں آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔
ایڈن مارکرام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ان کی وکٹ حاصل کرنا ہمیشہ کسی بھی ٹیم کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ یہاں کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہوں گی اور ٹیم نے اس حوالے سے بھرپور تیاری کی ہے۔ان کے مطابق، انہوں نے اسپنرز کو کھیلنے پر خاص توجہ دی ہے تاکہ بیٹنگ لائن بہتر کارکردگی دکھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پچھلا سیزن ٹیم کے لیے اچھا رہا، اور اب نئے سیزن کے آغاز پر پوری ٹیم بہت پُرجوش ہے۔
Trophy reveal at National Cricket Academy, Lahore 🏆✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2025
The captains stand in readiness for the VGOTEL Mobile Presents @BankAlfalahPAK Pakistan vs South Africa Test Series 2025 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/25HhFDsfml
ایڈن مارکرام نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ٹیمبا باووما ہمارے اہم لیڈر ہیں، اور ہم یقیناً انہیں یاد کریں گے۔
اس سے قبل، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرام نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
اس موقع پر ایڈن مارکرام نے این سی اے کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں موجود ٹرافیز اور پاکستان کی تاریخی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔







