آج کھیلے گئے میچ میں زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو تین رنز سے شکست دے دی۔

آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے محض چھ رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے بے حد نپی تلی بولنگ کی اور صرف دو رنز دیے۔

زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کروائی، دوسری گیند پر سنگل بنا، تیسری اور چوتھی گیند بھی ڈاٹ رہیں۔ پانچویں گیند پر انہوں نے وکٹ حاصل کی، جب کہ آخری گیند پر صرف ایک رن بنا۔

یوں زمان خان نے چھ رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کو وہ میچ جتوا دیا جو وہ تقریباً ہار چکی تھی۔