کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ چار برس سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے، جبکہ ان کا معاہدہ 2027 کے اوائل تک بڑھایا جا چکا تھا۔

ہینرک ملان کی کوچنگ میں آئرلینڈ نے بھارت کو دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے کامیابی حاصل کی۔

اپنے استعفے پر ہینرک ملان نے کہا کہ آئرلینڈ کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پوری آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ان کے دورِ کوچنگ میں میدان میں کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026؛ ٹیم کی کامیابیوں کے باوجود امریکی صدر اب تک کسی میچ میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے تاحال نئے ہیڈ کوچ کے تقرر کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔