165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابراعظم نے اننگز کو نہایت سمجھداری سے سنبھالا۔ انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور دباؤ کے لمحات میں رن ریٹ کو قابو میں رکھا۔ بابراعظم نے میچ کا اختتام دلکش انداز میں باؤنڈری کے ساتھ کیا۔
ابتدائی اوورز میں وکٹیں گرنے کے بعد بابراعظم نے اننگز کو سنبھالا، اسکور بورڈ کو چلتا رکھا اور سنگلز ڈبلز کے ذریعے دباؤ کم کیا۔ سیٹ ہونے کے بعد پاور سرج میں انہوں نے کھل کر شاٹس کھیلے اور مشکل ہدف کو آسان بنا دیا۔
Babar Azam 58(46) vs Melbourne Renegades | BBL 2026 | Ball By Ball Highlights
— Danish (@PctDanish) January 1, 2026
pic.twitter.com/hxEugtjG6m
بابراعظم اور جوئل ڈیوس کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی، جس میں بابراعظم نے اسٹیبلائزنگ کردار ادا کیا جبکہ جوئل ڈیوس نے 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب میلبرن رینی گیڈز کی جانب سے محمد رضوان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ 10 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جوش براؤن نے 43، حسن خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے۔
سڈنی سکسز کی جانب سے شاندار بولنگ پر شان ایبٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جنہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔







