ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل میں تاریخی فتح کے بعد محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور شاندار کھیل پر ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی ان کا ہر طرح سے خیال رکھے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح پر تمام کھلاڑیوں کیلئے 50,50 لاکھ روپے انعام کا اعلان pic.twitter.com/Ifp92eyHcL
— HUM News (@humnewspakistan) December 21, 2025
محسن نقوی نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو یہ بھی باور کرایا کہ ان کی میڈیکل سہولیات سمیت تمام ضروریات پوری کی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت روایتی حریف انڈیا کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔






