معین علی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بے حد پُرجوش ہوں۔ پی ایس ایل اپنے اعلیٰ معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا ہے۔ یہاں کی اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور شائقین کا بھرپور جوش قابلِ دید ہے، جو کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مجبور کرتا ہے۔
معین علی کا کہنا تھا کہ وہ اس نئے اور منفرد تجربے کے لیے پرامید ہیں۔ میں بہترین یادیں اپنے ساتھ لے جانے کا منتظر ہوں۔ ان شاء اللہ یہ ایک خاص سفر ہوگا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فاف ڈوپلیسی بھی سوشل میڈیا پر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ آئی پی ایل میں شرکت نہیں کریں گے اور نئے چیلنج کے طور پر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔







