قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ حیدرآباد کنگز مین نے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز کو بآسانی شکست دے کر دوسرے ایلیمینیٹر میں جگہ بنائی تھی۔







