لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رینشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 جبکہ میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔