فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 270 رنز کا ہدف صرف 41ویں اوور میں محض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ڈی کاک اور ٹونی ڈی زور زی کے درمیان 153 رنز کی شاندار شراکت نے پاکستانی بولرز کو بے بس کر دیا۔
🏏 Series level! South Africa win the 2nd ODI by 8 wickets, the decider awaits on 8 November at Iqbal Stadium, Faisalabad 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UmRRUQHXUm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2025
کوئنٹن ڈی کاک نے 119 گیندوں پر 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔
ٹونی ڈی زور زی نے 76 رنز کی شاندار باری کھیلی جب کہ اوپنر لہوان ڈری پریٹوریئس نے 46 رنز بنا کر ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
سلمان علی آغا نے 69، محمد نواز نے 59 اور صائم ایوب نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔
A dominant century! 💯
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 6, 2025
What a knock from Quinton de Kock! A reminder of his trademark aggression and masterful skill. 🌟🏏
A superb innings from our experienced opener. 🇿🇦 pic.twitter.com/yU2N7QiuH7
ابتدائی تین وکٹیں صرف 22 رنز پر گرنے کے بعد پاکستان دباؤ میں آگیا، تاہم آغا سلمان اور صائم ایوب نے 91 رنز کی پارٹنرشپ کے ذریعے ٹیم کو سنبھالا۔
بعدازاں محمد نواز نے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 250 کے قریب پہنچایا۔
ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگر نے 46 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، نقابا یمزی نے تین جب کہ کوربن بوش نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کا فیصلہ کن تیسرا اور آخری ون ڈے آٹھ نومبر کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔







