ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدا ہی میں میتھیو فورڈ نے کیویز کو مشکلات میں ڈال دیا۔ فورڈ نے ساتویں اوور میں راچن رویندرا کو چار رنز پر اور ول ینگ کو پہلی گیند پر آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو 24 رنز پر دو وکٹوں کا نقصان پہنچایا۔
Over the line in Christchurch! Thanks to everyone who came out and supported us tonight 🫶
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 16, 2025
Check out the full scorecard HERE - https://t.co/fBSAJVCID0#NZvWIN
📸 = @PhotosportNZ pic.twitter.com/0abds1xWHz
ایسے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ لائن سنبھالی۔ انہوں نے ڈیون کونوے کے ساتھ مل کر 67 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کو سہارا ملا۔ کونوے 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر روسٹن چیس نے نیوزی لینڈ کے رنز روکنے کی بہترین کوشش کی، کئی مواقع پیدا کیے مگر فیلڈرز کی غلطیوں نے فائدہ نہ اٹھانے دیا۔
مچل نے مشکل حالات میں سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باوجود انہوں نے مزید تیزی دکھائی اور 119 رنز بنا کر اننگز کے ہیرو بنے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔
Worth a treat from Daryl Mitchell 🍫 Watch play LIVE and free in NZ on TVNZ DUKE and TVNZ+ #NZvWIN pic.twitter.com/6AjbWQlD44
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 16, 2025
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈن سیلز نے تین اور فورڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز میں آغاز کیا، مگر نیوزی لینڈ کے بولرز نے ابتدائی اوورز میں سخت لائن اور لینتھ کے ساتھ کیریبین بیٹرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔
کیسی کارٹی نے 67 گیندوں پر صرف 20 رنز بنائے، جس سے ٹیم کا رنز ریٹ شدید دباؤ کا شکار رہا۔ پہلے 35 اوورز میں ویسٹ انڈیز صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز تک پہنچ سکی اور چھ رنز فی اوور کی اوسط سے بھی پیچھے رہ گئی۔
بعد ازاں شیرفانے ردرفورڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 گیندوں پر 55 رنز جوڑ کر میچ میں نئی جان ڈال دی۔ آخری اوورز میں جسٹن گریویز اور روماریو شیفرڈ نے تیز رفتار ہٹنگ سے نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھایا، جب کہ کیویز نے کئی آسان کیچ بھی چھوڑے، جس کے باعث مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔
تاہم آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز درکار تھے، جو وہ حاصل نہ کر سکے اور پوری ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز تک محدود رہی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 52 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا اگلا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔






