نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق شیخ سلمان کی پاکستان آمد پر وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے سینئر حکام نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی، اے ایف سی کے سیکریٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر معزز مہمان کو “اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ دیا گیا ہے۔
President AFC Sheikh Salman bin Ibrahim Al Khalifa has arrived in Pakistan for an official visit pic.twitter.com/cnL0U2ikbE
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 4, 2025
شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اپنے قیام کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان میں فٹ بال کے ڈھانچے کی ترقی، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع کے فروغ اور کھیلوں کے مشترکہ منصوبوں پر تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فٹ بال سمیت دیگر اسپورٹس ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔







