اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں دوسرے ہاف کے آغاز پر انگلینڈ نے برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے اینتھنی گورڈن نے 55ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز کے گول کی بدولت مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
اختتامی مراحل میں لاؤتارو مارٹینیز نے دوسرا گول کر کے ارجنٹینا کو دو، ایک کی فیصلہ کن برتری دلا دی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی۔
واضح رہے کہ اسپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔






