امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں ارجنٹینا نے دو گول کے خسارے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے مصر کے خلاف 2-3 کی برتری حاصل کر کے شکست سے دو چار کیا۔

پہلے ہاف میں مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اسی دوران ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک ملا، تاہم کپتان لیونل میسی اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے شاندار انداز میں پنالٹی بچا لی۔

بعد ازاں مصر کے مصطفیٰ زیکو نے ایک گول کیا، تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد مصطفیٰ زیکو نے ایک اور شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کر دی۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے زبردست واپسی کی۔ 80ویں منٹ میں ارجنٹینا نے پہلا گول اسکور کیا، جب کہ صرف تین منٹ بعد لیونل میسی نے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے ایک اور گول کرکے اسکور 2-3 کر دیا اور مصر کے خلاف برتری حاصل کی۔