54 سالہ صابری لموشی کی پوزیشن اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی جب ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں سویڈن کے ہاتھوں 5-1 کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مونٹیری میں کھیلے گئے اس میچ میں سویڈش ٹیم نے تیونس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے ورلڈ کپ سفر کا شاندار آغاز کیا۔
اس شکست کے بعد تیونس فٹبال فیڈریشن نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے صابری لموشی کی برطرفی کی تصدیق کر دی۔ بیان میں کہا گیا کہ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔
🚨BREAKING: Tunisia have fired their coach after losing their first World Cup match 5-1 to Sweden. pic.twitter.com/spxopR4hFi
— Polymarket Sports (@PolymarketSport) June 15, 2026
فیڈریشن کے مطابق اب عارضی طور پر موندر کبیئر کو قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو ورلڈ کپ کے باقی میچز میں ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یوں صرف ایک میچ کے بعد کوچنگ اسٹاف میں ہونے والی بڑی تبدیلی نے تیونس کے ورلڈ کپ سفر کو مزید ہنگامہ خیز بنا دیا ہے۔






