میریلبون کرکٹ کلب کے مطابق قوانین کے تحت سلمان علی آغا واضح طور پر رن آؤٹ تھے، کیونکہ وہ کریز سے باہر تھے جبکہ گیند وکٹ کے قریب موجود تھی۔ مزید یہ کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
کلب نے وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی، تاہم اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم اپیل واپس لے سکتی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ امپائرز کا فیصلہ مکمل طور پر قوانین کے مطابق تھا اور اس معاملے میں کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن مرزا نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا، جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان چھوڑتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔ کونسل کے مطابق وہ کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔







