تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو دو میچز کے لیے معطل کر دیا تھا اور انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب فخر زمان نے اس پابندی کے خلاف پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل دائر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کا واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پیش آیا تھا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہاناما نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔






