جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے، جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

یہ نیدرلینڈز میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ ہاکی ورلڈکپ کے مقابلوں میں قومی ٹیم نے 6 ہزار 17 دن بعد کسی حریف کو شکست دی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل آخری مرتبہ 2010 کے ہاکی ورلڈکپ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم 2014 کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، جبکہ 2018 کے ورلڈکپ میں پاکستان ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اسی طرح 2023 کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم رواں ورلڈکپ میں ٹائٹل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے اور اب کلاسیفکیشن میچز میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہے۔