ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بنگلادیش کو دوکے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے، جب کہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول داغا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔