نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔
کوئنٹن ڈی کاک نے دھواں دار 90 رنز کی اننگز کھیل کر انڈین بولنگ کو بے بس کر دیا۔ ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈیا کی جانب سے ورون چکرورتی نے دو، جب کہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
🚨 MATCH RESULT 🚨
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) December 11, 2025
What a phenomenal comeback! #TheProteas Men take the second T20I by 51 runs, leveling the series 1-1 with three games still to play. 🇿🇦🔥#Unbreakable pic.twitter.com/1yrd5wd0o2
ہدف کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 162 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
تِلک ورما 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
جنوبی افریقا کے اوٹنل بارٹمن نے چار وکٹیں اڑا دیں، جب کہ مارکو جینسن، اینگیڈی اور لوتھو سیپامالا نے دو، دو شکار کیے۔
سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرمشالا میں ہوگا۔






