بدھ کو جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں انڈیا کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
انڈیا کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری انڈین ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی جیت میں اس کے فیلڈرز نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، جن میں ایڈن مارکرم نمایاں رہے۔
ایڈن مارکرم نے انڈیا کے خلاف گوہاٹی ٹیسٹ میں وکٹ کیپر کے علاوہ کسی بھی فیلڈر کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
میچ کے پانچویں دن مارکرم نے سائمن ہارمر کی گیند پر انڈین بیٹر واشنگٹن سندر کا کیچ لے کر میچ میں اپنا 9 واں کیچ مکمل کیا۔
اس کے ساتھ ہی مارکرم ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔
اس سے قبل ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز ( وکٹ کیپر کے بغیر) کا ورلڈ ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 8 کیچز لیے۔
جنوبی افریقہ سے شکست نے انڈیا کو پاکستان سے پیچھے دھکیل دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا جبکہ بھارت کا پانچواں نمبر ہے۔ہوم گراؤنڈ پر ایک اور کلین سوئپ، بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر پاکستان سے نیچے چلا گیا
بھارت کی مسلسل شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے کوچ گوتم گمبھیر اور ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔







