ماریزان کپ نے یہ کارنامہ انڈیا کے شہر اندور میں واقع ہولکر اسٹیڈیم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران انجام دیا ہے۔
ماریزان نے 2009 میں جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سریز سے اپنا ون ڈے ڈیبیو بطور فاسٹ باؤلر کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ نہ صرف ٹیم کی اہم گیند باز رہی ہیں بلکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی آئی ہیں
ماریزان اب تک 155 میچز میں169 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں، جب کہ مڈل آرڈر کے طور پر انہوں نے تین ہزار تین سو رنز بھی جوڑ رکھے ہیں۔
واضح رہے انہیں جنوبی افریقہ کی تاریخ میں بہترین خاتون آل راؤنڈر مانا جاتا ہے اور وہ ویمنز پریمیئر لیگ سمیت دنیا کی مختلف مقبول ٹی20 لیگز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔
اندور میں جاری اس تاریخی میچ میں بھی انہوں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر انہوں نے نیوزی لینڈ کی تجربہ کار بیٹر سوزی بیٹس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلوائی۔







