اتوار کو جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان تیمبا بووما نے ذمہ دارانہ اور فائٹنگ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 55 رنز اسکور کیے۔ انڈیا کے روندرا جدیجا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 30 رنز کی برتری کے باعث انڈیا کو جیت کے لیے 124 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا، لیکن جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے انڈیا بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ پوری انڈیا ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ واشنگٹن سندر نے 31 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جب کہ دیگر بیٹرز جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔

سائمن ہارمر نے میچ میں چار، جب کہ مارکو یانسن اور کیشو مہاراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر سائمن ہارمر نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مرد میدان قرار پائے۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز میں برتری حاصل کر کے انڈیاپر دباؤ بڑھا دیا ہے۔