تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں نسیم شاہ کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف فاسٹ بولر کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے اور امید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔

راولپنڈیز کی جانب سے تاحال نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں ایک متنازع ٹوئٹ کرنے پر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے دو کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔