مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے روایتی حریف انڈیا کو پہلے ہی میچ میں دو صفر سے شکست دے دی۔

اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے دونوں راؤنڈز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-26 اور دوسرے میں 12-34 کے بڑے فرق سے فتح سمیٹ کر انڈیا کو واضح شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی

پاکستان کے احمد حسین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار دیا گیا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنے اگلے میچز کل مالدیپ اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گی اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔