مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے فیصلہ کن میچ میں 18-26 اور 12-28 پوائنٹس سے دونوں راؤنڈز میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جیتے اور اس کے ساتھ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل بھی جیت گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے یورپ کو ’لیور کپ‘ میں مات دے دی، اگاسی اور فرٹز کی جوڑی نے سب کچھ بدل ڈالا

اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل انڈیا، سری لنکا، میزبان مالدیپ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو بھی شکست دے چکا ہے ۔ٹیم نے پورے ٹورنامٹ میں فتوحات حاصل کر کے خود کو ناقابل شکست کے طور پر منوایا ۔