پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سلیکشن میں کپتان کو شامل ہونا چاہیے، بہتری کے لیے ذمہ داری سب کو لینا ہوگی، صرف شاہین، بابر، صائم یا رضوان کا کام نہیں، ہم سب مل کر ٹیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کپتانی ملنے سے پہلے رضوان سے مشورہ کیا تھا اور رضوان واحد کھلاڑی ہے جسے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، رضوان نے کپتانی سے پیچھے ہٹنے کا خود فیصلہ کیا تھا۔
محمدرضوان نےخود کپتانی چھوڑی، شاہین آفریدی۔ #PakistanCricket #ShaheenAfridi pic.twitter.com/IqaytQ1413
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) November 10, 2025
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم اچھے ٹچ میں ہے، توقع ہے جلد سنچری بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023 سے رضوان نے سب سے زیادہ رنز بنائے، کوشش ہے جو پلیئر فارم میں نہیں اسے بیک کریں، بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے پر خوشی ہے۔
کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ چاہتے ہیں، بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی موقع دیں، نوجوان کھلاڑی جتنے میچ کھیلیں گے اتنی بہتری آئے گی۔







