نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی گئی اس پُروقار تقریب میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اولمپیئن اصلاح الدین اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی کھیلوں کی مشعل روشن کی، جس سے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوا۔
رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے آئے ہزاروں ایتھلیٹس، آفیشلز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور ایک شاندار میگا اسپورٹس فیسٹیول کا منظر پیش کیا۔
لائیو: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیشنل گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب https://t.co/o0t67HLwji
— PPP (@MediaCellPPP) December 6, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے سامنے بیٹھے یہ نوجوان مستقبل میں ملک کے لیے میڈلز جیتیں گے۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر نیشنل گیمز کو کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال بعد کراچی میں نیشنل گیمز کا انعقاد فخر کی بات ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 24 مختلف مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جہاں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی ثقافت، توانائی اور خوبصورتی جھلک رہی ہے۔
Gilgiti child’s excitement says it all! Today, Chairman @BBhuttoZardari inaugurated the 35th National Games as they return to Sindh after 18 years. Karachi’s National Stadium comes alive with unity, passion, and Pakistan’s sporting spirit! 🇵🇰💘😍 #NationalGamesPakistan pic.twitter.com/MP0nlxfSey
— Maryam Bhutto (@BhuttoMaryam) December 6, 2025
مراد علی شاہ نے ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بے پناہ محنت اور جدوجہد کی ہے۔ یہ صرف سندھ حکومت نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کے لیے باعثِ فخر موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد نیشنل گیمز کا کراچی میں انعقاد تاریخی لمحہ ہے۔ ہم 35ویں نیشنل گیمز کو ایک یادگار ایونٹ بنا دیں گے۔
Honored to be the Flag Bearer at the National Games 2025 in Karachi 🇵🇰
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) December 6, 2025
Amazing crowd and unforgettable energy.
It gave me goosebumps to throw in front of the Pakistani crowd — even though it was an exhibition throw, the feeling was truly special.
Thank you to the Government of… pic.twitter.com/bDWJA2UXM8
واضح رہے کہ نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنی ٹرافی اور اعزاز کا دفاع کرے گی۔نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی،واپڈا،ہائر ایجوکیشن کمیشن،پاکستان نیوی،پاکستان ائر فورس،پاکستان پولیس اور پاکستان ریلوے، جب کہ چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان،آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔
نیشنل گیمز کے لئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جانب سے دی گئی جنرل ٹرافی کے حصول کے لئے سات محکموں سمیت چاروں صوبوں،وقافی دارالحکومت،آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں 2023میں منعقدہ34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں سندھ کو 35ویں نیشنل گیمز الاٹ کئے گئے تھے۔
National Games opening ceremony underway in Karachi pic.twitter.com/RhABR6LvE2
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 6, 2025
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سی1948سے لے کر2023تک مجموعی طور پر 34نیشنل گیمز منعقد کئے جا چکے ہیں۔
پاکستان آرمی کو سب سے زیادہ 28بار نیشنل گیمز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اب تک نیشنل گیمز لاہور میں دس بار،کراچی اور پشاور میں سات سات بار،ڈھاکہ میں چار بار،کوئٹہ میں چار بار،فیصل آباد اور ساہی وال میں ایک ایک بار منعقد کئے جا چکے ہیں۔






