اطلاعات کے مطابق انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 10 اوورز کے اسپیل میں 32 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایک میڈن اوور بھی کرایا۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ پاکستان کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 42 سال تک برقرار رہا تھا، جو سابق پاکستانی بولر زکریا خان کے پاس تھا، جنہوں نے 1984 میں سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Arafat Minhas accomplishes a tremendous feat 💪
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
First 🇵🇰 bowler to pick up 5️⃣ wickets on ODI debut 🙌
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUco8iI
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPrJxJ
Watch Live: https://t.co/M8wsOD7QwZ#PAKvAUS |… pic.twitter.com/GAWM2RKAw8
دیگر نمایاں ڈیبیو پرفارمنس میں عبدالقادر نے 1983 میں سری لنکا کے خلاف 21 رنز دے کر 4 وکٹیں، جبکہ حالیہ برسوں میں ابرار احمد نے 2024 میں زمبابوے کے خلاف 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسی طرح سفیان مقیم نے بھی اپنے ڈیبیو پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم عرفات منہاس نے 5 وکٹیں لے کر ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ کارکردگی پاکستان کے اسپن اٹیک کے مستقبل کے لیے مثبت اشارہ ہے اور اس سے ٹیم میں نئی بولنگ آپشنز سامنے آنے کی توقع ہے۔






