مطالبات سامنے رکھتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا جائے کہ کیوں انہیں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا؟ جب تک انہیں وجہ نہیں بتائی جائے گی وہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی 20 سریز کا پہلا میچ آج فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹیم کئی کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں لیکن محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔







