تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی نو فروری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لیے مجموعی طور پر پانچ بڈرز مقابلے میں حصہ لیں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل چھ پروپوزلز موصول ہوئے تھے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد پانچ بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا۔ یہ بڈرز اب نیلامی کے عمل میں حصہ لیں گے۔
Auction² 👀
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026
Multan Team Auction | 9 February 2026 |
📍 Lahore#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/lLdfdUgEtm
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے دس سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔







