پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایشیاء کپ 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلے گئے گزشتہ میچ میں انڈین ٹیم کے مصافحہ نہ کرنے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصافحے کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 ستمبر کوکھیلے گئے میچ کےاختتام پرانڈین ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نا کرتے ہوئے میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے انڈیا کو آؤٹ کلاس کر دیا

دوسری جانب انڈین کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے تنازع پر بی سی سی آئی کا موقف بھی سامنے آیا تھا۔

جس میں انڈین بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے۔ اگر قانون میں اس کی وضاحت نہیں تو انڈین ٹیم اس بات کی پابند بھی نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کی ہوئی ہے اور اس مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف 21 ستمپر کو کھیلے گا۔