اتوار کو بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ایونٹ کے میچز سات فروری سے شروع ہو کر آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سات فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان، آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز بھی کھیلے گا جسے تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
23 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی واپسی ہوئی تھی۔
Road to 🏆 2026 begins!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 25, 2026
🇵🇰 Squad unveiled for the ICC Men’s T20 World Cup 🌍
Read More 👉🏻 https://t.co/iooMXUS5g6#BackTheBoysInGreen #T20WorldCup pic.twitter.com/VOSkvs05MC
دونوں کھلاڑی رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شامل نہیں تھے۔
شاداب خان بھی سری لنکا کے خلاف سیریز میں واپسی کے بعد اپنی فارم بہتر بنانے کے لیے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
آسٹریلوی ٹیم بدھ 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
یہ پاکستان میں آسٹریلیا کی دوسری ٹی20 سیریز ہو گی، اس سے قبل اپریل 2022 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک ٹی20 میچ کھیلا گیا تھا۔
سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی20 جمعرات 29 جنوری، دوسرا سنیچر 31 جنوری جبکہ تیسرا میچ اتوار یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔







