ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دسویں میچ سے قبل انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متھالی راج نے روایتی انداز سے ہٹ کر پِچ رپورٹ پیش کی،مگر اس بار ان کے ساتھ تھی گوگل کی مصنوعی ذہانت، جیمنائی تھیں۔
متھالی راج نے اپنے موبائل فون پر جیمنائی کے لائیو فیچر کا استعمال کرتے ہوئے کیمرے سے پِچ دکھائی اور کہا کہ ہم اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم وشاکا پٹنم میں موجود ہیں، جہاں موسم گرم اور مرطوب ہے، بتاؤ جیمنائی، یہ پِچ کیسی لگ رہی ہے؟
Mithali Raj and Google Gemini telling us all we need to know about the pitch ahead of the first #CWC25 clash in Vizag. pic.twitter.com/VMjZCyYWEe
— ICC (@ICC) October 9, 2025
گوگل جیمنائی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ پِچ بیٹرز کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے۔ یہ ہموار اور سیدھی ہے، اس پر زیادہ گھاس نہیں اور گرم مرطوب موسم کے باعث بال زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا، اس لیے امکان ہے کہ آج ایک ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملے۔
بعد ازاں متھالی راج نے اپنے تجزیے میں جیمنائی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی بیٹنگ کے لیے ایک بہترین پِچ ہے، آج ایک بڑا اسکور متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا دسواں میچ انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان وشاکا پٹنم میں جاری ہے۔







