مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے 15ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ ٹیم نے دوسرے گول کا جشن بھی منایا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے معمولی فاؤل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اس دوران مصری گول کیپر مصطفیٰ شوبیر نے لیونل میسی کی پنالٹی شاندار انداز میں بچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائے رکھی۔
79ویں منٹ میں کرسٹیان رومیرو نے ارجنٹینا کے لیے پہلا گول اسکور کیا، جبکہ 83ویں منٹ میں لیونل میسی نے برابر کا گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے ہیڈر کے ذریعے فاتحانہ گول کر کے ارجنٹینا کو 2-3 کی فتح دلا دی۔
میچ کے اختتام پر مصر نے ریفری اور کے فیصلوں پر شدید احتجاج کیا۔ مصری کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا مؤقف تھا کہ محمد صلاح پر پنالٹی ایریا میں واضح فاؤل ہوا، لیکن نہ پنالٹی دی گئی اور نہ ہی نے اس کا جائزہ لیا۔
میچ کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ "ناانصافی" ہوئی ہے اور کئی فیصلے سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں منصفانہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: جو فلسطینیوں کا درد محسوس نہیں کرتا، وہ انسان نہیں، مصری کوچ
دوسری جانب ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کے ذریعے ورلڈ کپ کی تاریخ کی یادگار فتوحات میں ایک اور باب کا اضافہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔







