اپنی نویں کوشش میں حاصل ہونے والی اس فتح کے بعد مصر آخری 32 ٹیموں کے مرحلے میں رسائی کے قریب پہنچ گیا ہے۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدا میں غیرمتوقع برتری حاصل کی، تاہم مصر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی سمیٹ لی۔ محمد صلاح نے 67ویں منٹ میں گول کر کے مصر کو برتری دلائی، جبکہ بعد ازاں ان کے کارنر کِک پر ٹریزیگیٹ نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے تاریخی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ اسی کے ساتھ مصر چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ کی ٹاپ پوزیشن پر آ گیا
صلاح نے ٹورنامنٹ کا آغاز کچھ خاص انداز میں نہیں کیا تھا۔ بیلجیئم کے خلاف پہلے میچ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تھی اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پہلے ہاف میں وہ خاموش دکھائی دیے۔
تاہم جب ایسا لگ رہا تھا کہ ورلڈ کپ میں ان کی بدقسمتی کا سلسلہ جاری رہے گا، تو 34 سالہ محمد صلاح نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ٹورنامنٹ پر گہرا اثر چھوڑا۔ اس طرح وہ لیونل میسی، کائلین ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور ہیری کین جیسے سپر اسٹارز کی صف میں شامل ہو گئے جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار پرفارمنسز دیکھائی
2018 کے مایوس کن ورلڈ کپ اور قطر میں چار سال بعد ہونے والے ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہ کر پانے کے بعد، مصر کے عظیم ترین کھلاڑی کو بالآخر عالمی فٹبال کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل گیا
محمد صلاح جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف اگلے میچ میں ایک پوائنٹ بھی مصر کو اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے کافی ہوگا، اور ممکن ہے کہ انہیں اس کی بھی ضرورت نہ پڑے۔
مزید پٖڑھیں:فیفا فٹ بال ورلڈ کپ: اسپین نے سعودی عرب کو 4-0 سے شکست دے دی
میچ کے بعد محمد صلاح کا کہنا تھا کہ یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک عظیم فتح ہے۔ ٹیم کا ماحول بہت شاندار ہے۔ اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔"







