تفصیلات کے مطابق میچ کے 23ویں منٹ میں انٹر میامی کو پنالٹی ملی جس پر لیونل میسی نے شاٹ لیا، تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شواک نے دائیں جانب ڈائیو لگا کر ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ میسی کے شاٹ کے ریباؤنڈ پر سرجیو ریگیلون نے گیند جال میں پہنچا دی، تاہم ویڈیو ریویو کے بعد گول کو تجاوز کی وجہ سے مسترد کردیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیونل میسی مسلسل تین پنالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سال ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کی جانب سے آسٹریا کے خلاف گروپ مرحلے اور مصر کے خلاف راؤنڈ آف 16 میں بھی پنالٹی ضائع کی تھی۔

ایم ایل ایس میں میسی کی اس سے قبل آخری پنالٹی مس 13 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔

میچ میں نیش وِل نے اینڈی نجار کے 17ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم انٹر میامی نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ٹیلاسکو سیگوویا کے گول سے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں نیش وِل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزید تین گول کیے، جن میں ہانی مختار کے دو گول بھی شامل تھے اور یوں میچ 4-1 سے اپنے نام کرلیا۔

میسی کے لیے میچ کا اختتام بھی مایوس کن رہا۔ دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ان کی ایک کوشش دونوں پوسٹوں سے ٹکرا کر واپس آگئی، جب کہ بعد میں انہوں نے گیند جال میں پہنچائی لیکن گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

شکست کے بعد نیش وِل نے ایسٹرن کانفرنس اور سپورٹرز شیلڈ کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے اور اسے انٹر میامی پر پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انٹر میامی کے لیے یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ ٹیم اس سے قبل لیگز کپ میں بھی اپنے آخری دو میچز ہار چکی ہے، تاہم ان دونوں مقابلوں میں میسی اور لوئس سواریز ابتدائی لائن اپ کا حصہ نہیں تھے۔

میسی ایک ہفتے قبل اپنے والد جارج کی وفات کے بعد پہلی مرتبہ انٹر میامی کی ابتدائی الیون میں واپس آئے تھے۔

انٹر میامی اب بدھ کو فلاڈیلفیا یونین کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں ٹیم شکستوں کا سلسلہ ختم کرکے کامیابی کی راہ پر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔